اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس کاتھانہ سمبل کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن
ازدفتر افسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس کاتھانہ سمبل کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن،
سرچ آپریشن کے دوران113مشکوک افراد،53گھروں ودکانوں،سرائے اور ہوٹلزسمیت 51گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،
جبکہ 28مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا،آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے تھانہ سمبل کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیا،ایس پی صدر زون خان زیب کی زیر نگرانی سی ٹی ڈی، ایف سی، خواتین پولیس افسران سمیت مقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران113مشکوک افراد ،53گھر وں،دکانوں،سرائے اور ہوٹلزسمیت 51گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 28مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد سیدعلی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آبادپولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم ے پاک کیا جاسکے۔