ہری پور (اردو ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے آج مورخہ 21 نومبر2024 کو خان پور میں واقع مختلف پٹوار خانوں کاوزٹ کیا
خیبر پختون خواہ عوامی ایجنڈا
پٹوار خانہ جات انسپکشن
اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے آج مورخہ 21 نومبر2024 کو خان پور میں واقع مختلف پٹوار خانوں کاوزٹ کیا۔دوران انسپکشن ریکارڈ چیک کیا اور پٹواری صاحبان کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ایجوکیشن فیسیلیٹی انسپیکشن
اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے آج مورخہ 21 نومبر 2024 کو گورنمٹ ہائی سکول خان پور کا دورہ کیا۔ سٹاف کی حاضری کو چیک کیا گیا ۔ سکول انتظامیہ کو انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئی۔
میٹنگ بابت لینڈ یوز اینڈ پلاننگ
اسسٹنٹ کمشنر خان پور کی زیر صدارت انکے دفتر میں میٹنگ بابت لینڈ یوز اینڈ پلاننگ منعقد کی گئی۔ جس میں تمام متعلقہ محکمہ جات نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ڈپٹی کمشنر ہری پورکی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی روشنی میں پراگریس کو چیک کیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں،