LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے: ملک محمد احمد خان

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی جماعت یا تحریک کا مقصد عوام کی بھلائی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے کہوں گا خدارا اسے زبردستی روکے، ان پر ایک چھوٹے سے واقعے کا الزام نہیں بلکہ 9 مئی کا الزام ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک، ملک کی فوج اور اداروں پر حملہ کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ بلوائیوں کو لے کر وفاق پر حملہ آوور ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com