LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد میں کنٹینرز کے ساتھ دلہا دلہن کا انوکھا فوٹو شوٹ وائرل

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں کنٹینرز کے ساتھ ایک جوڑے کی شادی کا انوکھا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔
خولہ اور قاسم نے اپنی زندگی کے بڑے دن اور خوشی کے لمحات کو ایک غیر معمولی صورتحال کے باوجود منفرد انداز میں مناکر سب کی توجہ حاصل کرلی۔خولہ اور قاسم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
جوڑے کے فوٹوگرافر دی ٹیلنٹ اسٹوڈیوز نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں خولہ نے سلور گرے اور قاسم نے چاندی کا خوبصورت رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کیلئے ان لمحات کو یادگار قرار دیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے کام نہیں رکنا چاہئے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا پس منظر میں آنسو گیس شامل ہو سکتی ہے؟۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com