LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاکا ریجنل دفتر میں سیکورٹی،لاء اینڈ آرڈر،کرائم اور پولیس سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے متعلق میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپاکا ریجنل دفتر میں سیکورٹی،لاء اینڈ آرڈر،کرائم اور پولیس سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے متعلق میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی،ڈی پی اوز اٹک،جہلم،چکوال،مری، راولپنڈی ریجن کے ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن، ایس ایس پی آر آئی بی،سی ٹی اومری سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی۔سنگین مقدمات کی تفتیش سینئر افسران کی سپرویژن اورتمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے سمیت پولیس کے پیشہ وارانہ امور میں مزید بہتری لانے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اپنے دفتر میں سیکورٹی،لاء اینڈ آرڈر، کرائم،کمپلینٹ پورٹل ودیگر پولیس سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل، ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ(ر)احمد محی الدین،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ڈی پی او مری آصف امین اعوان، راولپنڈی ریجن کے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن، ایس ایس پی آر آئی بی، سی ٹی او مری سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔آر پی او کوضلعی پولیس افسران نے اپنے اضلاع میں سیکورٹی،لاء اینڈ آرڈر، کرائم،کمپلینٹ پورٹل ودیگر پولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالے،تمام اقدامات اور پیش رفت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی اوبابر سرفراز الپا نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش سینئر افسران کی نگرانی میں اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بروقت چالان کو متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کو یقینی بنایا جائے۔قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف کارروائیوں سمیت محکمانہ احتساب کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔ پولیس کے پیشہ وارانہ امور میں مزید بہتری لانے کے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ،1787 و دیگر پولیس سے متعلقہ موصولہ شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com