اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضاکا کھلی کچری کا انعقاد
کھلی کچہری میں شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو احکا ما ت جا ری کیے اور درخو استو ں پر دئیے گئے وقت میں قانو نی کارروائی کرکے رپو رٹ کر نے کی ہدایت دی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضا نے شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے،شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے،آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر آپریشنز ڈویژن کے تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔