اسلام آباد (اردو ٹائمز) شہری اور پولیس افسران اپنے مسائل کے حل کے لئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی کھلی کچہری میں پیش
آئی جی اسلام آباد نے شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،
شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں ،مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے۔