LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس کی موثر پولیسنگ، بائیکیا رائڈر کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی

راولپنڈی  راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، بائیکیا رائڈر کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی،مجرم کو قتل کے جرم میں موت کی سزا اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ، ڈکیتی کے جرم میں 7سال قید اور 50ہزارروپے جرمانہ جبکہ زیر دفعہ 411 ت پ کے جرم میں 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق بائیکیا رائڈر کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی،مجرم کو قتل کے جرم میں موت کی سزا اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ، ڈکیتی کے جرم میں 7سال قید اور 50ہزارروپے جرمانہ جبکہ زیر دفعہ 411 ت پ کے جرم میں 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم منیر احمد نے بائکیا رائڈر سجاول سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر اسے قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی معہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com