راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی
راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 16 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عمر اور نور الحسن شامل ہیں، ملزمان سے 16 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔