LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) پنجاب پولیس میں ریکارڈ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے! آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں محکمہ پولیس کے افسران کی میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔

لاہور پنجاب پولیس میں ریکارڈ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے! آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں محکمہ پولیس کے افسران کی میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔

گزشتہ 10 دنوں کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، اور بہاولپور ریجنز میں 4 پروموشن بورڈز کا انعقاد کیا گیا۔ ان بورڈز میں مجموعی طور پر 403 افسران کو سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ راولپنڈی ریجن کے 122، فیصل آباد کے 129، ملتان کے 74، اور بہاولپور ریجن کے 78 افسران شامل ہیں۔

ترقیوں کا یہ عمل فورس کا مورال بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر خدمات اور انصاف کی فوری فراہمی یقینی بناتا ہے۔ پروموشنز اور ویلفیئر کے اقدامات محکمہ پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com