چودھری سرورکی ایم این اے فرخ خان کی رہائشگاہ پرآمد،سیاسی صورتحال وپارٹی امورپرتفصیلی مشاورت
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر و صدرپنجاب سابق گورنر چودھری محمد سرورکی پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی سربراہ و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہائش گاہ پر آمد، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک اور شمالی پنجاب کے صدر چودھری انصر فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر چودھری محمد سروراور مسز فرخ خان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ، پارٹی امور خاص طور پر شعبہ خواتین کے تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی ۔
چودھری سرور نے مسز فرخ خان کی پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی مشاورت سے پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا۔
اس موقع پر مسزفرخ خان نے چودھری سرور کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ چودھر ی سرور ایک تجربہ کاراور سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاست دان ہیں ،پاکستان مسلم لیگ میں ان کی شمولیت نے پارٹی میں نئ روح پھونک دی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں متحداور منظم ہے اور آئندہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی