اسلام آباد (اردو ٹائمز) صدر ایف پی سی ائی عاطف اکرام شیخ کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات
اسلام آباد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل ،سرمایہ کاری اور مقامی سطح پر معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر پنجاب نے صدر ایف پی سی سی ائی کو اکنامک کواپریشن ارگنائزیشن چیمبر اف کامرس کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی
انہوں نے ایف پی سی سی ائی کے تحت ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے ہونے والے اقدامات کی تعریف کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا،