LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد وفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔کمیشن سے متعلق اہم اختیارات کابینہ سے لے کر وزیر اعظم کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیشن کے چیئر مین اور اراکین کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہو گا۔تاحال کمیشن کے چیئر مین اور اراکین کی تنخواہوں مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔کسی ادارے کی نجکاری کے لئے نجکاری کمیشن وفاقی کابینہ کی بجائے وزارت نجکاری کی مشاورت سے اشتہار جاری کریگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com