ترکیہ (اردو ٹائمز) ترکیہ نے دمشق کے لیے اپنا سفیر مقرر کر دیا
ترکیہ نے دمشق کے لیے اپنا سفیر مقرر کر دیا، برہان کورگلو کو شام میں ترک سفارتخانے کا ناظم الامور نامزد کی گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق منگل کے روز انقرہ میں ترک سفارت کاروں کی بیٹھک میں وزیر خارجہ سے پوچھا گیا تھا ترکی دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کب کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے؟
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن نے کہا کہ انقرہ شام کے صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ اس وقت دوبارہ کھولے گا جب حالات اس کی اجازت دیں گے۔
تاہم اب ترکیہ نے دمشق میں اپنے طویل عرصے سے بند سفارت خانے کے لیے ایک نئے چیف آف مشن کا نام سامنے آیا ہے، برہان کوروگلو کو ترکی کے سفارت خانے میں عارضی چارج ڈی افیئرز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے ایک سال بعد 2012 میں 26 مارچ کو ترک سفارتخانے نے ہر طرح کی سرگرمیاں معطل کردی تھیں اور تمام سفارتی عملہ وہاں سے واپس چلا گیا تھا۔
ترک صدر رجب طیب اردوعان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ دمشق میں جلد اپنا سفارتخانہ کھول دیں گے۔