LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کردی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی میں مزید دو اراکین کو شامل کرلیا، تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی اب سات ممبران پر مشتمل ہوگی۔

سینیٹر حامد خان اور ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ علامہ ناصر عباس بھی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، دونوں سینیٹرز کو بانی پی ٹی آئی نے خود مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور،عمر ایوب،اسد قیصر،صاحبزادہ حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ مذاکراتی کمیٹی میں پہلے سے شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com