راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات
راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات، قتل کے مقدمات میں موثر پولیسنگ اور بہترین تفتیش سے ملزمان کی قرار واقعی سزا یابی یقینی بنانے والے تفتیشی افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات دیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر بھی اس موقعہ پر سی پی او کے ہمراہ تھے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے قتل کے 25 مقدمات میں ملزمان کی سزایابی پر تفتیشی افسران کو انعامات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسران کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا انعقاد، قتل کے مقدمات میں موثر پولیسنگ اور بہترین تفتیش سے ملزمان کی قرار واقعی سزا یابی یقینی بنانے والے تفتیشی افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات دیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر بھی اس موقعہ پر سی پی او کے ہمراہ تھے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے قتل کے 25 مقدمات میں ملزمان کی سزایابی پر تفتیشی افسران کو انعامات سے نوازا، انعام حاصل کرنے والے افسران میں انسپکٹر محمد جمیل، انسپکٹر ظہیر الدین بابر، انسپکٹر محمد ممتاز، انسپکٹر عزیز سلطان، انسپکٹر راشد کیانی، انسپکٹر محمد عارف، انسپکٹر سبط الحسن، انسپکٹر تہذیب الحسن، انسپکٹر ذوالفقار، سب انسپکٹر محمد مسعود، سب انسپکٹر حسن محمود، سب انسپکٹر اسرار حسین، سب انسپکٹر وقار حیدر، سب انسپکٹر عمار خان، سب انسپکٹر جمال نواز، سب انسپکٹر لیاقت علی خان، سب انسپکٹر محمد نعمان، سب انسپکٹر مختار احمد، سب انسپکٹر راجہ شبیر، سب انسپکٹر شبر خان، سب انسپکٹر شفیق الحسنین، سب انسپکٹر ذولفقار حسین، سب انسپکٹر خلیق احمد، سب انسپکٹر محمد طاہر سب انسپکٹر طاہر مسعود شامل ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کی پیشہ وارانہ تفتیش اور موثر پیروی کی وجہ سے معزز عدالتوں سے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں گئیں، فرائض کی بہترین انجام دہی کرنے والے افسران حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا ملنا حق و انصاف کی فتح اور لواحقین کے لیے اطمینان کا باعث ہے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔