LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

کشمور (اردو ٹائمز) ڈاکوؤں کی جنت اور شہریوں کے لیے دوزخ

تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) تنگوانی ضلع کشمور میں امن و امان کی صورتِ حال مزید بگڑ گئی جہاں آج کے روز تین افراد قتل کر دیے گئے، جبکہ خوف و ہراس کے باعث 15 خاندانوں نے علاقہ چھوڑ کر دیگر شہروں کا رخ کر لیا۔ یہ علاقہ اب ڈاکوؤں کے لیے جنت اور شریف شہریوں کے لیے دوزخ بن چکا ہے۔گزشتہ دو سالوں میں کشمور ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ اغوا برائے تاوان، انسانی تجارت اور قتل و غارت کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، جبکہ رینجرز کو اختیارات دینے کے باوجود کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔کشمور وہ واحد ضلع ہے جہاں انسانی تجارت آج بھی جاری ہے۔ ڈاکو افراد کو اغوا کرکے ان کے اہل خانہ سے بھاری تاوان وصول کر رہے ہیں۔ یہ قدیم جرم، جو ہزاروں سال پہلے غلاموں کی تجارت کی صورت میں ہوتا تھا، اب جدید روپ میں دوبارہ عروج پر ہےحکومت کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کیے جانے کے باوجود کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ڈرونز صرف ویڈیوز بنانے تک محدود ہیں، اور زمینی آپریشنز میں خاطر خواہ نتائج نہیں مل رہے۔سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے ادارے اور تنظیمیں اس سنگین مسئلے پر خاموش ہیں۔ کشمور وہ واحد ضلع ہے جہاں انسانوں کو بطور مال تجارت استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن نہ مقامی حکومت نہ ہی انسانی حقوق کے ادارے کوئی مؤثر اقدامات کر پا رہے ہیں۔یہ حالات سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی کے باوجود یہ جرائم کیوں نہیں رک رہے؟ کیا اس کی وجہ حکومت کی عدم دلچسپی ہے یا اندرونی کرپشن؟کشمور کے عوام فوری اقدامات کے منتظر ہیں تاکہ یہ علاقہ دوبارہ رہنے کے قابل بنایا جا سکے۔ اگر حکومت نے جلدی مؤثر اقدامات نہ کیے تو یہ مسئلہ پورے ملک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com