LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ہری پور (اردو ٹائمز) پائن ہاوسنگ سوسائٹی ہریپور میں فقیدالمثال سالانہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹول کے مہمان خصوصی سابق وزیر بلدیات اور ضلع ہریپور کو تعمیر و ترقی کی معراج پر پہچانے والے یوسف ایوب خان تھے

ہریپور ( کرائم رپورٹر ) پائن ہاوسنگ سوسائٹی ہریپور میں فقیدالمثال سالانہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹول کے مہمان خصوصی سابق وزیر بلدیات اور ضلع ہریپور کو تعمیر و ترقی کی معراج پر پہچانے والے یوسف ایوب خان تھے پائن سٹی پہنچنے پر یوسف ایوب کا اونر پائن سٹی چوہدری فیصل سلیم، چیف ایڈیٹر روزنامہ پائن سردار شجاع احمد ،منیجر مارکیٹنگ چوہدری ظہور احمد، آپریشن منیجر کرنل ریٹائرڈ فاروق چوہدری ، بیورو چیف پائن نیوز وقار علی , سیلز ڈاٰریکٹر نعمان، قیصر , چوہدری حمزہ نے استقبال کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مہمان خصوصی یوسف ایوب خان نے کہا پائن ہاوسنگ سوسائٹی واحد رہائشی منصوبہ ہے جس میں تمام تر سہولیات سوئی گیس، بجلی، پانی، ہسپتال، سکول، کشادہ سڑکیں، کشادہ گلیاں، مسجد، پارک اور سیکیورٹی کی سہولیات موجود ہیں اور یہ سوسائٹی باضابطہ طور پر سرکاری محکموں سے رجسٹرڈ ہے. انھوں نے مزید کہا کہ ہریپور میں اور بھی سوسائیٹیز ہیں مگر ان میں وہ سہولیات نہیں جو پائن ہاوسنگ سوسائٹی میں ہیں، یوسف نے اس موقع انکشاف کرتے خوشحبری سنائی کہ 2025 ہریپور میں عوام کی مانگ اور خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہزاروں کنال پر مشتمل سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے گی میں زندکی کی تمام سہولیات موجود ہوں گی، انھوں نے کہا کہ سرکاری ہاوسنگ سوسائٹی کے لئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے مگر یہ سوسائٹی زرعی زمین پر نہیں قائم ہو گی انھوں مزید کہا کہ ہریپور صوبےکو پشاور سے زیادہ ریونیو دیتا ہے اور ریونیو دینے میں ہریپورپہلے نمبر پر ہے اور اس میں دہشت گردی بھی نہیں ہے. انھوں نے ہری پور کے عوام کو خوشخبریاں سناتے کہا کہ پاک آسٹریا یونیورسٹی خانپور منگ میں جدید تعلیم کا فروغ جاری اور آئندہ سال سے اس یونیورسٹی میں میڈیکل کالج، نرسنگ کالج اور ڈینٹل کالج بھی باضابطہ طور پر داخلوں کے بعد تعلیم شروع کر دیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے پائن ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک چوہدری فیصل سلیم نے کہا کہ سوسائٹی اپنے ممبران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، انھوں نے کہا کہ پائن ہاوسنگ سوسائٹی کا سنگ بھی یوسف ایوب خان نے اور یہ ان کی ہمارے ساتھ محبت کا ثبوت ہے اس موقع پر ممبران پائن سٹی کے لیے عمرے کے ٹکٹ سمیت دیگر قیمتی انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دیئے گئے،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com