LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 43 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، جس سے بلوچستان میں سرگرم فتنے الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(ملک عمران اعوان)

ائی ایس پی ار

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 43 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، جس سے بلوچستان میں سرگرم فتنے الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

خیبرپختونخوا میں کارروائی:
12 اور 13 دسمبر کی رات، ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیا۔ اپنی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔ 9 دسمبر 2024 سے اب تک خیبرپختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں کارروائی:
13 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع موسیٰ خیل اور پنجگور میں دو علیحدہ آئی بی اوز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گردوں کو کامیابی سے ہلاک کیا۔ 9 دسمبر کے بعد سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ آپریشنز اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک علاقے میں مکمل امن قائم نہیں ہو جاتا اور خوارج کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے اس ناسور کو ملک سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com