LOADING

Type to search

سپورٹس قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پی ایس ایل 2025 ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ 11 جنوری 2025کو ہوں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2025 میں ہونے والے 10ویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ 11 جنوری 2025کو ہوں گے۔ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن اگلے سال اپریل اور مئی میں چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔ابھی تک کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تاہم پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں اُن کھلاڑیوں پر خاصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی جن کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بولی نہیں لگی۔رواں برس آئی پی ایل کی بولی میں ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، عقیل حسین، جونی بیئرسٹور، عادل رشید اور کیشوو مہاراج اُن کھلاڑیوں میں شامل رہے جنہیں کسی بھی فرنچائز نے نہ خریدا۔
پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے شیڈول دنوں میں کروانے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کیا جائے جو آئی پی ایل نہ کھیل رہے ہوں جبکہ آئی پی ایل کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ بھی محدود ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز عمومی طور پر فروری اور مارچ کے درمیان ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی بڑے انٹرنیشنل کرکٹرز اپنی قومی ٹیموں کے میچوں کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت نہیں کرتے تھے۔ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن اگلے سال اپریل اور مئی میں چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔ تاہم پی ایس ایل 10 کے لیے ابھی تک اس بات کی بھی گارنٹی نہیں ہے کہ تمام کھلاڑی لیگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ آئی پی ایل کے علاوہ انگلش ڈومیسٹک سیزن کے ساتھ کوئی بھی ٹی20 لیگ ٹکرائے گی تو اس کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو بورڈ این او سی جاری نہیں کرے گا۔ ای سی بی کے اس اعلان کے بعد پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کا انگلش بورڈ کے ساتھ تنازع جاری ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل کو اگلے برس اپریل مئی میں کروانے کا مقصد رمضان کے مہینے کے بعد لیگ کروانے کا ہے کیونکہ فروری مارچ میں رمضان کی وجہ سے میچوں کی ٹائمنگ پر فرق پڑ سکتا ہے اور پی ایس ایل کی رمضان میں تشہیر سمیت سپانسرشپ ریونیو بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com