LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) نیول پولیس ہیڈ کوارٹر زکے افسران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔

نیول پولیس ہیڈ کوارٹر زکے افسران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔
وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی نے نیول پولیس ہیڈ کوارٹر زسے نیول پرووسٹ یونٹ کے افسران اور جوانوں کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا، وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن ،ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور “پکار “15-ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر سیف سٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com