LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) مذاکرات میں جو طے پایا، عمران خان تسلیم بھی کرینگے ، حکومت نے شرط رکھ دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے شرط رکھ دی ہے کہ اس بات کی ضمانت دی جائے مذاکرات میں جو بھی طے پایا سابق وزیر اعظم عمران خان اسے تسلیم بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی مانگی ہے اور اس حوالے سے اپنا پیغام تحریک انصاف کی قیادت تک پہنچا بھی دیا ہے ۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن کے معاملات کو گڈی گڈی سمجھتے ہیں، اگر انہوں نے مذاکراتی عمل کو تسلیم نہ کیا تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ شخصی ضمانت دی جائے کہ عمران خان مذاکراتی عمل کو تسلیم کریں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت ضرورت پڑنے پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور سربراہ جمعیت علما اسلام ف مولانا فضل الرحمن کی خدمات لینے پر بھی غور کررہی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com