اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آبادکے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے نجی اسکولز اور کالجز 21 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ جنوری کی 6 تاریخ سے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔