دمشق (اردو ٹائمز) امریکی اعلی عہدیداروں پر مشتمل وفد ہیئت التحریر کے رہنماوں سے ملاقات کیلئے شام پہنچ گیا
![](https://urdutimesdigital.com/wp-content/uploads/2024/12/390709_6942035_updates-700x394.webp)
دمشق امریکی اعلی عہدیداروں پر مشتمل وفد شام پہنچ گیا ہے جو آج ہیئت التحریر کے رہنماوں سے ملاقات کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین امریکی اعلی عہدیداروں پر مشتمل وفد آج شامی دارالحکومت دمشق پہنچا ہے جو بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والی تنظیم ہیئت التحریر الشام کے رہنماوں سے ملاقات کرے گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے ملاقات کے دوران شام میں اقتدارکی منتقلی سمیت دیگرامورپربات چیت ہوگی۔ ترجمان کے مطابق امریکی وفد شامی سول سوسائٹی اور دیگرکمیونٹیز کے ارکان سے ملاقات کریگا جبکہ شام میں لاپتہ امریکیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنیکے لیے کام کریگا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وفد نئی شامی قیادت سے شام کے مستقبل کے متعلق ان کے ویژن کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گا اور یہ بھی پوچھے گا کہ امریکا کس طرح شام کی مدد کر سکتا ہے۔