رحیم یار خان (اردو ٹائمز) نہتے شہریوں پر تشدد کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم قانون کی گرفت میں
رحیم یار خان (اردو ٹائمز)نہتے شہریوں پر تشدد کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم قانون کی گرفت میں
کچھ دن قبل رحیم یار خان کے علاقہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں با اثر افراد نے نہتے شہریوں کو باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر ٹک ٹک پر وائرل کر دی۔ رحیم یار خاں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ دراج کر لیا۔
شہریوں کی عزت، جان و مال کو محفوظ بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائیں گے۔ ڈی پی او رحیم یار خان