اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان فوج کے مطابق میں فوجی عدالتوں نے نو مئی 2023 کے واقعات کے الزام میں 25 افراد کو دو سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔
اسلام آباد (اردو ٹائمز)پاکستان فوج کے مطابق میں فوجی عدالتوں نے نو مئی 2023 کے واقعات کے الزام میں 25 افراد کو دو سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 افراد کو سزائیں سنائی ہیں۔ یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال، ملزمان کو تمام قانونی حقوق فراہم کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)، کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ہاؤس) اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔
واضح رہے کہ نو مئی 2023 کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوا تھا۔ اس دوران مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔