اسلام آباد (اردو ٹائمز) نو مئی کے سزا یافتہ مجرموں کے اعترافی بیان سب نیوز پر
اسلام آباد(اردو ٹائمز)9 مئی حملوں میں ملوث مجرمان کو سزائیں ،جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے شرپسند جان محمد خان کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ، اقرار جرم میں مجرم جان محمد خان نے اعتراف کیا کہ وہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تھا ،مجرم جان محمد خان نے کہا کہ ”میں نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھرشرٹ کو جلا دیا“
پی ٹی آئی شدپسند شان علی کو دس سال قید بامشقت کی سزا
مجرم علی شان نے اقرار جرم میں کہا کہ:عمران خان کی آرمی مخالف تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی،جب عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو سیاسی رہنماؤں کے ورغلانے پر میں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،
مجرم علی شان نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں نے جناح ہاؤس میں جا کر توڑ پھوڑ کی ،پی ٹی آئی شرپسند بابر جمال خان کو ایم ایم عالم بیس میانوالی پر حملے میں دس سال قید بامشقت کی سزا ،”میں میانوالی بیس پر حملے میں ملوث تھا اور میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں“
پی ٹی آئی شر پسند داود خان کو جناح ہاؤس حملے میں دس سال قید بامشقت کی سزا ،
مجرم داؤد خان نے اعترافی میں بیان کہا کہ ”میں نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا“تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کیخلاف نفرت پیدا کی گئی، میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں ۔
مجرم داؤد خان
پی ٹی آئی شر پسندمحمد حاشر کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ۔
اپنے اعترافی بیان میں مجرم داؤد خان نے کہا کہ ”میں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور انقلاب کے نام پر لوگوں کو اکسایا اور ویڈیوز بنائیں“
مجرم محمد حاشر کو”جناح ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سرزمین پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی“،
مجرم فہیم حیدر کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی،
مجرم فہیم حیدر نے کہا کہ ”پی ٹی آئی قیادت نے جناح ہاؤس حملے کیلئے میری ذہن سازی کی“
مجرم محمد عاشق خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا ،
اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں مجرم محمد عاشق خان کا کہنا تھا کہ ”9 مئی کو ہمیں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جناح ہاؤس پر حملے کے لیے اکسایا گیا“”میں جناح ہاؤس میں داخلے ہوا اور وہاں کے سامان کو اٹھا کر ویڈیو بنوائی“
”ہمیں زمان پارک میں فوج کیخلاف حملے کے لیے ٹریننگ ملتی رہی،
مجرم محمد بلاول کو 2 سال قید با مشقت کی سزا
اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں مجرم محمد بلاول نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر میں نے جناح ہاؤس حملے میں حصہ لیا اور توڑ پھوڑ کی،پی ٹی آئی قیادت بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد کی تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی۔ریاستی اداروں پر حملے کرنے والوں کو معاف نہیں کیاجائے گا۔