LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی سرکاری ملازمین کے الاونسز پر نظرثانی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے الاونسز پر نظرثانی کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ خصوصی کمیٹی کے ٹی او آر بھی جاری کر دیئے گئے

کمیٹی ارکان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور، وزیر مملکت خزانہ بھی شامل ہیں۔فنانس ڈویژن، کابینہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، سیکرٹری دفاع ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔ کمیٹی ملازمین کے موجودہ الاونسزپر نظرثانی کیلئے سفارشات پر غور کرے گی، کمیٹی اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری سے پہلے کابینہ کو سفارشات دے گی، خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کا کردار ادا کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com