LOADING

Type to search

کرائم نیوز

تھانہ صادق آباد پولیس کی موثر کاروائیاں،رابری اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 04گینگ کے 10ملزمان گرفتار

تھانہ صادق آباد پولیس کی موثر کاروائیاں،رابری اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 04گینگ کے 10ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 06لاکھ روپے، چھینا گیا لیپ ٹاپ، 13موبائل فونزاورچوری شدہ 12موٹرسائیکل برآمد، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے08پسٹلز بھی برآمد ہوئے،گرفتار گینگز میں عبداللہ گینگ،شانی گینگ،یشکی گینگ اور نجمی گینگ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 04گینگز عبداللہ، شانی،یشکی اور نجمی کو گرفتار کرلیا، عبداللہ گینگ کے 02ملزمان عبداللہ اورضمیر سے 03لاکھ روپے،چھینا گیا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور02 پسٹل برآمد ہوئے،شانی گینگ کے 04ملزمان حمزہ،جواد،ذیشان اورتیمور سے 02لاکھ 50ہزا ر روپے،08موبائل فونز اور04پسٹل برآمد ہوئے،یشکی گینگ کے 02ملزمان رحمت اللہ اوریشکی الحارث سے چوری شدہ 12موٹرسائیکل برآمد ہوئے،نجمی گینگ کے 02ملزمان نجم اورمحسن سے 50ہزار روپے،03موبائل فونز اور02پسٹل برآمد ہوئے،متعدد واردتوں کے انکشاف پر شانی اورنجمی گینگز کے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ڈی پی اونیوٹاؤن اورصادق آبادپولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم اورمتحرک گینگز کی سر کوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com