LOADING

Type to search

بین الاقوامی

چین کا فلسطین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آنے والے فلسطینی صدر محمود عباس سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بات چیت کی۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر عباس نے چین اور فلسطین کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔بد ھ کے روز
شی جن پھنگ نے صدر محمود عباس کے دورہ چین پر ان کا خیرمقدم کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ صدر عباس اس سال چین کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں جو چین فلسطین اعلی سطحی تعلقات کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فلسطین اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے پر بھروسہ اور حمایت کرتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ چین، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا اور اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے مضبوط حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے فروغ کے لیے فلسطین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین مختلف شعبوں میں فلسطین کے ساتھ دوستانہ تعاون کو جامع طور پر فروغ دے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com