شہدائے پاک سرزمین کو سلام
شہدائے پاک سرزمین کو سلام
وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
حوالدار راؤندیم اقبال شہید انتہائی نڈر انسان تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا
حوالدار راؤندیم اقبال نے 12 مئی 2023 کو قلعہ سیف اللہ میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران جواں مردی اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے دفاع وطن کیلئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا
حوالدار راؤندیم اقبال شہید کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے
حوالدار راؤندیم اقبال شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ،2 بیٹے اور بہن بھائی چھوڑے
شہید کے ورثاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 9مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کووطن عزیز کا دشمن قرارا دیتے ہوا سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا
*’’9مئی کے دلخراش واقعے پر رنجیدہ ہوں کہ شر پسند عناصر نے
شہداء پاکستان کی بے حرمتی کی‘‘*
* ( بھائی حوالدار راؤندیم اقبال شہید)*
’’میں حکومتِ وقت سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہوں کہ جو بھی 9 مئی کے سیاہ دن میں ملوث شرپسندہیں ا نہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے‘‘
(بھائی حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
’’9مئی کے سانحہ پر شہداء کی جو تصویریں جلائی گئی اور بے حرمتی کی گئی، میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوںکہ9مئی کے واقع میں ملوث شرپسندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے‘‘
( بہن حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
’’مجھے اپنے بھائی پر بہت فخر ہے کہ اس نے اپنی جا ن کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے وطن کا دفاع کیا‘‘
(بہن حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
’’میں دُعا کرتی ہوں کہ ایسا بھائی اللہ پاک ہر کسی کو نصیب کر ے‘‘
( بہن حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
’’بھائی جب بھی گھر آتے تھے ہمارے گھر میں خوشی کا سماں ہوتا تھا‘‘
(بہن حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
’ ’ میرا بیٹا راؤ ندیم سب بیٹوں میںسے زیادہ پیارا بیٹا تھا ، والدین کا بہت فرمانبردار اورخدمت گزار تھا‘‘
( والدہ حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
’’ مجھے اپنے بیٹے کی بہت یاد آتی ہے،مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے‘‘
( والدہ حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
’’میرے بیٹے نے مجھے کہا امی دُعا کرو کہ میں اپنے ملک کیلئے شہیدہو کر آپ کا سر فخر سے بلند کرسکوں‘‘
(والدہ حوالدار راؤندیم اقبال شہید)
حوالدار راؤندیم اقبال شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا