ایبٹ آباد کے رہائشی ،شر پسند محمد فیصل ولد محمد اشرف کو ۹ مئی کے فسادات میں کلیدی کردار اداکرنے اور بلوچ ریجیمنٹل سینٹر ایبٹ آباد پر حملہ میںُ مرکزی کردار ادا کرنے پر ، بروقت شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا
شرپسند کے بھائی سہیل عباس ولد محمد اشرف نے سانحہ ٩مئ کے حوالے سے اپنے بھائی کی شرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے اس سانحے کی پرزور مذمت کی
شرپسند کے بھائی سہیل عباس نے حقیقت سے پردہ ہٹاُکرنوجوانوں کے گمراہ ہونے کا سبب بتا دیا
سہیل عباس کا کہنا تھا کہ میرا بھائی پچھلے ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈروں کی اشتعال انگیز اور زہریلی تقاریر سن رہا تھا جس کا عملی نمونہ ٩مئ کو سامنے آیا
چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے میرے بھائ کا مستقبل تباہ ہو گیا. سہیل عباس
ہم تمام نوجوانوں اور اُن کے والدین سے التجا کرتے ہیں کہ اس قسم کے جھوٹے، جعلی اور منفی پروپیگنڈہ سے ہوشیار رہیں. اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں اور عمران خان کی اشتعال انگیز سیاست سے اجتناب کریں. سہیل عباس
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے کیونکہ جو کارکنان اُس کے لیے نکلےتھے آج اُس نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا ہے. سہیل عباس
ہمارے ساتھ بھی یہی ہوا ہے اور آج عمران خان نے ہمارے بچوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے بلکہ کہہ رہا ہے کہ وہ ایجنسیوں کے بچے تھے جس کا ہمیں بہت افسوس ہوا. سہیل عباس
ہماری عوام سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈہ کی زد میں نہ آئیں اور اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں جیسا کہ آج ہمارے ساتھ ہوا ہے. سہیل عباس
سہیل عباس کا کہنا تھا کہ:
پاکستان کے ادارے خصوصاً پاکستان آرمی ہمارے لیے قابل احترام ہیں
ہم دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں