یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سینیٹ الیکشن مبینہ دھاندلی کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد امید علی بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل کی عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
مقامی عدالت نے پولیس کو تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج نے سینیٹ الیکشن دھاندلی سے متعلق فرد جرم کیلئے 14 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی