پاکستان کوچین سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، سٹیٹ بینک
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک نے رقم وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔
چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے، ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، اب چین پاکستان کو یہ رقم واپس کر رہا ہے۔