نئے چیئرمین بی سی بی کی نامزدگی پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار
پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے نئے سربراہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان تاحال برف نہیں پگھل نہ سکی۔ ذراع کے مطابق وفاقی وزیر احسان مزاری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پی سی بی گورننگ بورڈ کی نامزدگی کو حتمی شکل دی جاے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف کو چیرمین پی سی بی کے لئے نامزد کر رکھا ہے جب کہ مسلم لیگ ن نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا مستقل چیرمین بنانے کی خواہاں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا اور نجم سیٹھی آصف زرداری کو اس معاملے پر اب تک قال نہ کر سکے جس کے باعث وفاقی حکومت کو موجودہ حالات کے باعث نجم سیٹھی کے معاملے پر بیک فٹ جانا پڑا ہے۔نجم سیٹھی کی وزیراعظم سے دو ملاقاتیں بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت 21 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے چیرمین پی سی بی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب چیرمین پی سی بی نہ بننے پر نجم سیٹھی کو نگراں سیٹ اپ میں عہدہ دیے جانے کا بھی امکان ہے