سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس،میڈیکل کالج،سی 13کے لے آئوٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے
سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس،اسلام آباد میں سی ڈی اے کیپٹل میڈیکل کالج کے قیام کا فیصلہ، ممبر پلاننگ اور ممبر اسٹیٹ کو میڈیکل کالج کے لیے جگہ متعین کرنے کی ہدایت،اجلاس میں فائر بریگیڈ اور ڈسپنسری کے لیے کہوٹہ ٹرائی اینگل میں جگہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی، سی ڈی اے کی جگہ پر ڈسپنسری اور فائر بریگیڈ سٹیشن،چمبر آف کامرس اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن تعمیر کر یں گے۔
اسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز میں مزید فلٹریشن پلانٹس کے قیام کی منظوری دے دی گئی، سی ڈی اے ان فلٹریشن پلانٹس کو تعمیر کرے گا۔ فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال بزنس کمیونٹی کرے گی۔ ایف بی آر اکیڈیمی کے لیے زمین دینے کی منظوری دے دی گئی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سیکٹر C-13 کے لے آٹ پلان کی منظوری دی گئی۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی بائونڈریز پر واقع رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کے معاملات کو دیکھنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی
،کمیٹی میں آر ڈی اے، سی ڈی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران شامل ہیں۔ سی ڈی اے نے پلاننگ ونگ میں تین ڈائریکٹرز کی نئی پوسٹیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اسلام آباد میں تیر اندازی(آرچری) کلب کی ایف نائن پارک میں قیام کی منظوری۔ دی گئی