سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا، یکم ذوالحجہ 19 جون کو اور عید الاضحی 28 جون کو ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ آج شام ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرائیں۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چاند بغیر ٹیلی اسکوپ بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔
چاند نظر آنے پر شہریوں ںے اپنے شہادتیں جمع کرائیں جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحجہ کل 19 جون کو ہوگی، 27 جون کو یوم عرفات ہوگا اور عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔