LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے سنگین مقدمات کی بہترین سپرویثرن پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل سردار بابر ممتازاور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و بہترین تفتیش پر ایس ایچ او رتہ امرال،ایس ایچ او پیر ودھائی جبکہ تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے اور ملزمان سے جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر ڈولفن ٹیم کے چار اہلکاروں کو نقدا نعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے۔

راولپنڈی: ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے سنگین مقدمات کی بہترین سپرویثرن پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل سردار بابر ممتازاور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و بہترین تفتیش پر ایس ایچ او رتہ امرال،ایس ایچ او پیر ودھائی جبکہ تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے اور ملزمان سے جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر ڈولفن ٹیم کے چار اہلکاروں کو نقدا نعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے۔ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی ریجن سید خرم علی نے راولپنڈی نے تھانہ رتہ امرال کے سنگین مقدمات میں بہترین سپرویثرن پرایس ڈی پی او سٹی سرکل سردار بابر ممتاز جبکہ ایس ایچ او رتہ امرال سب انسپکٹر محمد ریاض اور ایس ایچ او پیر ودھائی سب انسپکٹر طیب ظہیر کو سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور بہترین تفتیش پر جبکہ ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے اور ڈکیت ملزمان کے ساتھ جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر ڈولفن ٹیم کے اہلکاروں بدرالسلام،اخمت مہتاب،محمد سلیمان ارشد اور محمد اویس نزاکت کو بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیے ریجنل دفتر میں طلب کیا،ڈولفن ٹیم دوران پٹرولنگ سواں پل کے قریب پہنچے تو ایک کنٹینر ٹرک جس کے ڈرائیور کو 3 مسلح ڈاکو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی ڈکیتوں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر دی، ڈولفن اہلکاروں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ساتھ جواں مردی سے مقابلہ کیا اور ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنایا۔آر پی او راولپنڈی نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل،ایس ایچ او رتہ امرال،ایس ایچ او پیرودھائی اور ڈولفن ٹیم کے اہلکاروں کو اس بہترین کارکردگی اور بہادری کے صلہ میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیئے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com