اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو ہائیکورٹ آمد پر گرفتار کرنے کی تیاری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں خارج ہونے کا معاملہ
شاہ محمود اور اسد عمر کی ممکنہ طور پر ہائیکورٹ آمد سے قبل پولیس الرٹ ہوگئی۔
پولیس اہلکار
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں ناکہ لگائے بیٹھ گئے
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو ہائیکورٹ آمد پر گرفتار کرنے کی تیاری ہے۔
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ضمانت کے لئے ہائیکورٹ آنا ہے۔
واضح رہے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے پر گزشتہ روز شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایچ ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے تھے ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی تھی۔
ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں تھیں۔
ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگئے اور فوری طور پر دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہوگئے تھے۔
ان کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔