LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بر وقت نہ روکنے پر وزیرِ اعظم برہم

انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بر وقت نہ روکنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔
فرانس روانگی سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یونان میں پیش آئے کشتی کے سانحے پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگ زیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو یونان کے قریب بحیرۂ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ برہمی کیا کہ انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بر وقت کیوں نہ روکی گئیں؟
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کا جن اضلاع سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث ایجنٹوں کی کارروائیوں کا بر وقت نوٹس کیوں نہ لیا؟
انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ تحقیقات کی نگرانی اور ذمے داران کو سزا دلوانے کے لیے ضروری قانون سازی کے لیے تجاویز مرتب کریں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کشتی واقعے کے ذمے داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کو کارروائی مکمل کر کے واقعے کی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com