LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی اور الیکشن کمیشن نادرا مشترکہ ماہوار میٹنگ کا انعقا

تنگوانی : ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ میں ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی اور الیکشن کمیشن نادرا مشترکہ ماہوار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اس میٹنگ کی صدارت ضلعی الیکشن کمشنر ستار سردار الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ نے کرتے ہوئے معزز شرکاء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں ووٹ کی اہمیت ، ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی ، جمہوری اور سیاسی عمل میں نوجوانوں کا کردار اور ذمیداری پر آگاہی دی .ضلعی الیکشن کمشنر ستار سردار کا مذيد کہنا تها که ووٹ اندراج، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقرر کی گئی ہے ضلع کشمور کی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج ، منتقلی اور درستگی کے لئے آخری تاریخ 13 جولائی 2023 ہے ۔ اس لئے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج ، منتقلی اور درستگی کے لئے 13 جولائی 2023 تک دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کندہ کوٹ سے رابطہ کریں۔ اس ضمن میں خاص طور پر خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں اور اس کے لیئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے پڑتال کرلیں اور اگر کسی قسم کی معلومات درکار ہو ں تو دفتری فون نمبر 0722921620 پررابطہ کریں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ آپ کی معاونت کے لئے موجود ہے۔ مزید یہ کہ اندراج و منتقلی فارم نمبر 21، اور درستگی کے لیے فارم نمبر 23 کے فارم مفت حاصل کریں۔ ووٹ کے اندراج وغیرہ شناختی کارڈ پر موجو د پتہ ہی کے مطابق درج کیا جا سکتا ہے۔اس میٹنگ میں نادرا کے نمانئدے نے ضلع بھر میں خواتین کی شناختی کارڈ کی رجسٹریشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی گئ جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔پروگرام کی اختتام پر ، شرکاء نے دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ سے مستقبل میں بھرپور تعاون اور اپنے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com