LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

ملک کے زیادہ تر شہروں میں 22 سے 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی موجودہ صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی سخت گرمی پڑے گی، مری، گلیات اور گرد و نواح میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
لیہ، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور میں دن میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی توقع ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم کے شدید گرم اور مرطوب رہنے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے میں گلگت بلتستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ صوبے کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں بھی شدید گرمی کے آثار نظر آرہے ہیں۔
شام اور رات کے اوقات میں قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، بارکھان، پنجگور اور خضدار میں جھکڑ چلنےاور بارش کی توقع ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com