LOADING

Type to search

بزنس نیوز

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم، اوپن مارکیٹ میں ریٹ مستحکم

 کراچی: وزیراعظم کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے تیزرفتار کوششوں برطانیہ اور امریکا سے کردار ادا کرنے کی درخواست اور حکومت کی سی پیک سے زائد مالیت کے معاشی پلان کے اعلان سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں معیشت سے متعلق مثبت تبدیلیوں سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287 روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ اتار چڑھاؤ کے بعد 292 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔

ایک موقع  پر انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ 45 پیسے کی کمی سے 286.76 روپے کی سطح پر بھی پہنچے لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 286.97روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے کی کمی سے 291 روپے پر آگیا تھا لیکن انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان 2 فیصد کے مطلوبہ فرق میں مزید گنجائش نہ ہونے کے سبب کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے اوپن ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 292روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے چشمہ فائیو کے نام سے نیوکلئیر پاور پلانٹ میں 4.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے طویل المدت معاشی پلان کے تحت غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول اور مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ترغیبات سے آنے والے دنوں میں انفلوز آنے سے ڈالر کی پیشقدمی رک گئی ہے اور  روپیہ بتدریج تگڑا ہونے لگا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com