LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

سابق گورنر عمر چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سے گرفتار

 پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر عمر چیمہ کی اہلیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عمر چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ اپنے شوہر سے ملنے کیلئے عدالت پہنچیں۔ جیسے ہی وہ کمرہ عدالت سے باہر نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے گلبرگ کے مقدمے میں میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی چودہ دن کی توسیع کردی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com