LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس پاکستان اور چین کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں ایک پل کا کردار نبھا رہی ہے۔پاکستانی تجزیہ نگار خالد تیمور اکرم

پاکستان ریسرچ سینٹر فار کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم نے کہا ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس پاکستان اور چین کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں ایک پل کا کردار نبھا رہی ہے۔سی ایم جی کی اردو سروس کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سامعین اورناظرین کی ایک بڑی تعداد اردو سروس کی ریڈیو نشریات اور ٹیلی ویژن پروگرام “چائنا ٹو ڈے” سے مستفید ہوتی ہے۔اردو سروس کے “ایف ایم نائٹی 98 دوستی چینل” فیس بک پیج پر فالوورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہو چکی ہے جبکہ فیس بک پیج پر چین سے متعلق مواد اور پاک۔چین دوستی سے جڑے موضوعات کو ناظرین میں انتہائی پسندیدگی کا درجہ حاصل ہے۔ خالد تیمور اکرم نے مزید کہا کہ سی ایم جی کی اردو سروس اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا اداروں کے درمیان تعاون انتہائی خوش آئند ہے۔ میڈیا تعاون کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے سماج اور ثقافت سے متعلق جاننے کا مزید موقع ملے گا اور افرادی و سیاحتی تبادلے فروغ پائیں گے۔انہوں نےمزید کہا کہ سی ایم جی کی اردو سروس ، کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے اشتراک سے کوشش کی جائے گی کہ آئندہ عرصے میں مضمون نگاری ،شارٹ ویڈیوز اور وی لاگز پر مبنی مقابلوں کا اہتمام کیا جائے، جس میں پاکستان بھر سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ پاک۔چین دوستی سے جڑے موضوعات پر اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں۔ خالد تیمور اکرم نے اس موقع پر اردو سروس کے اعلیٰ حکام اور چینی اور پاکستانی عملے کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو  بھرپور سراہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com