آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکہیں نہیں جارہے،میرے ساتھ کھڑے ہیں اورعہدے پر قائم رہیں گے:محسن نقوی
لاہور22جون: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور انکے تبادلے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔وہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی پنجاب کہیں نہیں جارہے نہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عثمان انورانتہائی محنت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور میرے ساتھ کھڑے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراپنے عہدے پر قائم ہیں اوررہیں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی شخصیت سے نہیں ملاجن دنوں میں ملاقات کی بات کی گئی میں یہاں تھا اور وہ سینکڑوں کلو میٹر دور تھے۔