تنگوانی کچے میں ڈاکو کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کا فیصلہ
تنگوانی : تنگوانی کچے میں ڈاکو کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت فیصلہ کر چکا ہے ۔ صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی نے کہا کہ دریائے سندھ کے کچھ اضلاع جس میں شکارپور کندھ کوٹ کشمور گھوٹکی اور سکھر جیکب آباد کچے کے علاقے میں کرمنل ایکٹیویٹیز ہیں اور لائن آف آرڈر کا سچویشن خراب ہے جس میں ڈاکوں کی خاتمے کے لیے سندھ حکومت نے فیصلہ کر رکھا ہے جس میں آئی جی سندھ اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اداروں کا ایک اجلاس ہوا تھا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ان اضلاع میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت آپریشن کرکے ان کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں جس میں آئی جی سندھ نے بھی شرکت کی تھی اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان ڈاکو کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کی بجٹ میں بے انتہا اضافہ کر کے ان کو جدید اسلحہ سمیت دیگر سہولیات اور مراعات دیئے جائیں گے تاکہ کچے اور پکے سے ڈاکو کا خاتمہ ہو سکے ۔ ہمارے ان اضلاع بدنام ہوچکے ہیں دور دراز سے آنے والے مسافروں کو اغوا کیا جاتا ہے مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار کے واقعات ان اضلاع میں زیادہ تر ہوتے ہیں پولیس کے جانب سے وہاں پر رٹ کمزور دکھائی دے رہی ہے تو سندھ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہاں پر پولیس کو مضبوط بنا کر ڈاکو کا خاتمہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے
تاکہ جرائم پیشہ افراد سمیت ڈاکو کا خاتمہ ہو اور ہمارے سڑکیں شہر گاؤں اور دیہات محفوظ ہوسکیں ۔ سی ایم سندھ سید مراد علی شاہ کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہم کام کر رہے ہیں جی سندھ بھی اجلاس میں شریک تھے ہمیں ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ ایس ایس پی شکارپور امجد شیخ ۔ ایس ایس پی کشمور عرفان علی سمو ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو کے ٹیم پر یقین ہے ۔ میر شبیر علی خان بجارانی نے مزید کہا کہ عوام کو اور شہریوں کو بھی ایک اچھے شہری کی طرح پولیس کی مدد کرنی چاہئے جہاں جہاں جرائم ہوتا ہے یا جہاں پر جرائم پیشہ افراد رہتے ہیں اچھے شہری اور اچھی پاکستانی کی طرح ہم ان کی نشاندہی کریں اور بروقت پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو سکے ۔ بدامنی کا یہ بڑا مسئلہ سندھ حکومت کے ذہن نشین ہے ۔ صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کو لائن آرڈر بہتر بنا کر دیں کیونکہ لائن آرڈر بہتر ہوگا تو دیگر مسائل بھی بہتر نمونی سے حل ہو سکیں گے ۔