LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز ) :پردہ نشین خاتون ہوں شوہر کے بغیر سفر نہیں کر سکتی،بشریٰ بی بی نے نیب پیشی سے معذرت کر لی

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس،بشری بی بی طلبی، بشری بی بی نے نیب پیشی سے معذرت کر لی،تحریری جواب جمع کروا دیا،
تحریری جواب میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں آج پیشی کے باعث اسلام آباد میں نہیں آسکتی،پہلے نوٹس کے جواب میں بتا دیا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں،
کیس کا ریکارڈ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سے آپ حاصل کر چکے ہیں،
القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کی قرار دادیں اور دستاویزات سیکٹری بورڈ ڈاکٹر امجد کے پاس ہیں،
جواب میں کہا گیا کہ میرے پاس دستاویزات اور قرار دادیں کی کوئی نقول موجود نہیں،
پردہ نشین خاتون ہوں اپنے شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی،
پہلے نوٹسز میں کہا میری پیشی شوہر کے ساتھ منسلک کر دی جائے،
محرم کے بغیر نیب راولپنڈی پیشی کے لئیے معذرت خواہ ہوں،4 جولائی کو میں شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہوں،
جواب میں مزید کہا گیا کہ 4 جولائی کو کیس سے متعلق میری پیشی منتقل کر دی جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com