لاہور (اردو ٹائمز ڈیجیٹل) :منی لانڈرنگ کیس میں پرویزالہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
لاہورکی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو جیل سے دوبارہ گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پرویز الہی سے مزید تفتیش درکار ہے۔
پرویزالہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ،وکلا کے دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہیکہ پرویز الہی سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں تفتیش درکار ہے، مبینہ فرنٹ مین محمد زمان بارے بھی پوچھ گچھ کرنی ہے