LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) : وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی عوام الناس کو بہترین سہولیات بلا تعطل فراہم کرنے کے لئے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کردیا

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی عوام الناس کو بہترین سہولیات بلا تعطل فراہم کرنے کے لئے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے. جس میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 28 جون تا 2 جولائی تک متعلقہ عملہ موجود رہے گا.

تفصیلات کے مطابق قائم کئے گئے کنٹرول روم میں واٹر سپلائی، ایم پی او، سٹریٹ لائٹس، ایم اینڈ آر ایم، روڈ، انوائرمنٹ (ایسٹ اینڈ ویسٹ)، سٹی سیورج ڈویژن سمیت ڈی ایم اے ڈرایکٹریٹس کا عملہ اپنے فرائض سر انجام دے گا. اس ضمن میں سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں تاکہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں. سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں قائم کئے گئے کنٹرول روم میں عوام 9252962 اور 9253016 پر اپنی شکایات کا اندراج بھی کرواسکتے ہیں

مزید برآں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سینی ٹیشن ونگ نے بھی جامع اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس ضمن میں سینی ٹیشن ونگ نے عوام الناس کی رہنمائی کے پیش نظر اپنے ہیلپ لائن نمبرز 9213908، 9203216، 9211555 اور 1334 بھی جاری کردئیے ہیں تاکہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی شہریوں کو ادارے کی جانب سے ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں. واضح رہے موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com